شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی سی ای سی کا اجلاس

شائع 23 اپريل 2020 01:49pm
فائل فوٹو

 پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی سی ای سی کا اجلاس ہوا۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے سی ای سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماوں کو مبارک دیتا ہوں جو عقوبت خانوں سے رہا ہوئے۔ یہ بریت اور دیگر رہنماوں کی ضمانتیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹ اور سیاسی انتقام کا واضح ثبوت ہیں۔

میاں شہبازشریف نےکہا مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر بہن، بھائی  قابض بھارتی افواج کے مظالم اور کورونا کی وباء کا سامنا کررہے ہیں۔بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینے اور اسلام کے خلاف نفرت کو ہوا دینے پرانسانیت سے عاری یہ بھارتی رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔  عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ کو اس ضمن میں کردار ادا کرنا ہوگا۔